تہران (لارڈ میڈیا) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ ایرانی تجارتی جہاز پر یوکرینی حملے کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام کی ہمیشہ قیمت چکانی پڑتی ہے اور یہ اصول آج بھی برقرار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور یوکرین کو بھی جلد احساس ہو جائے گا کہ ایران اس کے اقدامات کو جواب دیے بغیر نہیں چھوڑے گا۔
ابراہیم عزیزی نے پہلے بھی یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی قیادت اور روسی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران واضح کیا تھا کہ یوکرین کے اقدامات کا مناسب جواب دیا جائے گا۔
گزشتہ روز کیسپین سی میں یوکرین کی جانب سے ایرانی تجارتی بحری جہاز کو نشانہ بنایا گیا تھا۔


