ہومتازہ ترینشاہین آفریدی کا ایل پی ایل میں اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ

شاہین آفریدی کا ایل پی ایل میں اینٹی کرپشن یونٹ سے رابطہ

کولمبو (لارڈ میڈیا) پاکستان ٹی20 ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سری لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں ایک میچ سے باہر کیے جانے پر اینٹی کرپشن یونٹ سے شکایت درج کروا دی ہے۔ شاہین آفریدی نے میچ سے قبل کینڈی رائلز کی انتظامیہ کی جانب سے امپیکٹ پلیئر کے طور پر کھیلنے کی اطلاع دی گئی تھی، مگر میچ کے دوران ان کا نام فہرست میں شامل نہ ہونے کی وجہ سے وہ حیران و برہم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا تھا، تاہم فرنچائز حکام اور لیگ منتظمین کی معذرت پر وہ رکنے پر آمادہ ہو گئے۔ لیگ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ معاملہ میچ ریفری کو غلط ٹیم شیٹ جمع کرانے کی وجہ سے پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق جافنا کنگز کے مالک کو میچ فکسنگ کے الزامات پر گرفتار کر لیا گیا تھا، جس کے بعد لیگ کے معاملات سری لنکا کرکٹ اور آرگنائزنگ کمپنی نے سنبھال لیے ہیں۔ شاہین آفریدی نے ایونٹ کے میچز میں شرکت جاری رکھی، جہاں انہوں نے مختلف میچز میں وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پاکستانی کھلاڑی محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، محمد وسیم جونیئر اور دیگر بھی اس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں، جبکہ امپائر آصف یعقوب بھی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں