ہومتازہ ترینملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 107 تک پہنچ...

ملک میں بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث اموات کی تعداد 107 تک پہنچ گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، 26 جون سے شروع ہونے والی بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں 344 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق، حالیہ بارشوں کے دوران پنجاب میں 7، سندھ میں 2، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی، آسمانی بجلی اور موسلادھار بارش سے کمزور تعمیرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش، جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں