ہومتازہ تریناسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کی 2 مساجد کو آگ لگا دی

اسرائیلی آبادکاروں نے مغربی کنارے کی 2 مساجد کو آگ لگا دی

نابلس (لارڈ میڈیا): مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں نے دو مساجد کو نذر آتش کردیا۔ قصبہ قصرہ کے میئر عبدالعظیم وادی کے مطابق آبادکاروں نے جنوبی حصے میں زیر تعمیر مسجد کو آگ لگائی اور عبرانی زبان میں انتقام کے نعرے لکھے۔

فلسطینی وزارتِ مذہبی امور نے بتایا کہ طولکرم کے قریب گاؤں کور میں بھی ایک مسجد کو آگ لگائی گئی اور نسل پرستانہ نعرے درج کیے گئے۔ جمعے کو گاؤں تل میں جھڑپوں میں 4 فلسطینی شہید اور 2 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

اسرائیلی آرمی ریڈیو کے مطابق 2026 کے ابتدائی 6 ماہ میں آبادکاروں کے حملوں میں 63 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے پہلے 6 ماہ میں 660 واقعات ہوئے جبکہ 2025 کے اسی عرصے میں یہ تعداد 405 تھی۔

اکتوبر 2023 سے اب تک 1185 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 250 بچے شامل ہیں، 2026 میں اب تک کم از کم 87 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جن میں 21 افراد آبادکاروں کے ہاتھوں مارے گئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں