ہومتازہ ترینراولپنڈی ٹارگٹ کلنگ کیس میں سابق ایس ایچ او کے خلاف انکوائری...

راولپنڈی ٹارگٹ کلنگ کیس میں سابق ایس ایچ او کے خلاف انکوائری کا مطالبہ

راولپنڈی (لارڈ میڈیا) : راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ ثمرزار میں سردار ارشاد کی ٹارگٹ کلنگ کے بعد لواحقین نے سی سی ڈی راولپنڈی کے افسر کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ سردار ارشاد کے لواحقین نے سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا سے ملاقات میں الزامات کی تحقیقات کی درخواست دی۔

سردار ارشاد کی بیوہ اور خاندان نے سی سی ڈی راولپنڈی کے سابق ایس ایچ او کو مقدمے میں نامزد کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قتل کے بعد جرگوں میں اجرتی قاتلوں اور سہولت کاروں کے بارے میں معلومات سامنے آئیں۔

لواحقین نے آزاد تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل اور تحفظ کی اپیل بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق ایس ایچ او کے کردار سمیت تمام شواہد کی فرانزک جانچ کی جائے۔

سی پی او راولپنڈی نے وسیع پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس ترجمان نے کہا کہ معاملے کو تفصیل سے چیک کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی سہیل ظفر چٹھہ سے بھی رابطے کی کوشش کی گئی مگر جواب نہیں ملا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں