واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باسکٹ بال کے معروف کھلاڑی لیبرون جیمز کو نسل پرست قرار دے دیا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بیان وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران صحافی کے سوال پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ مائیکل جارڈن کو اپنا دوست سمجھتے ہیں اور ان کے نزدیک جارڈن ہی تاریخ کے بہترین باسکٹ بال کھلاڑی ہیں جبکہ لیبرون جیمز نسل پرست ہیں۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ لیبرون جیمز ماضی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر شدید تنقید کرتے رہے ہیں۔


