ہومتازہ ترینیوکرین کا روسی دفاعی تنصیبات اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا...

یوکرین کا روسی دفاعی تنصیبات اور فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

کیو (لارڈ میڈیا): یوکرین کے صدر ویلادیمر زیلنسکی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی فورسز نے روس میں اسلحے کے پرزے بنانے والی فیکٹری، جنگی جہاز اور ایران سے متعلق فوجی سازوسامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے فوجی کارگو کو نشانہ بنایا ہے۔

صدر زیلنسکی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیا کہ یوکرین کی جانب سے روس کے حملوں کے جواب میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی کارروائیاں جاری ہیں اور گزشتہ رات ہماری مسلح افواج نے روس کے مختلف علاقوں میں ایسے اہداف کو نشانہ بنایا جو اس جنگ کو جاری رکھنے میں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فورسز نے کیروف میں واقع اس فیکٹری کو نشانہ بنایا جو ان ہتھیاروں کے لیے پرزے فراہم کرتی ہے جنہیں روس ہمارے عوام پر حملوں کے لیے استعمال کرتا ہے۔

زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرینی فوج نے تیومین میں آئل ریفائنری، یکاترنبرگ میں لاجسٹک تنصیب اور روستوف آن ڈون میں ایندھن کے ڈپو کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے بحیرہ کیسپین میں بھی اہم کامیابیاں حاصل کرنے کا دعویٰ کیا، جن میں ایران سے متعلق فوجی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والے بحری جہازوں کے علاوہ ایک جنگی جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایران کی وزارت خارجہ نے جہاز پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے یوکرین کے اقدام کی مذمت کی اور کہا کہ یوکرین نے بحیرہ کیسپین میں ایرانی کمرشل بحری جہاز پر حملہ کیا ہے۔ ایران نے کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں جہاز میں دھماکا ہوا اور ایک شہری جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوا ہے، جبکہ ایران اپنے قومی مفادات کا دفاع کرے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں