ہری پور (لارڈ میڈیا): ایف آئی اے کے سائبر کرائم کیس میں ہری پور کے شہری فخر زمان کو 8 سال قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ اسپیشل کورٹ نے انہیں PECA ایکٹ کی دفعات کے تحت مجرم قرار دیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید 2 سال 6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔
عدالت کے سینئر معزز سول جج مجیب الرحمان نے یہ فیصلہ سنایا۔ فخر زمان کے خلاف ایف آئی اے کے کرائم سرکل ایبٹ آباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 15/2021 درج کی گئی تھی۔
فخر زمان کو PECA-2016 کی دفعات 20، 21، 24 اور 109 PPC کے تحت چارج کیا گیا۔ دفعہ 20 کے تحت 3 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 21 کے تحت 3 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ، اور دفعہ 24 کے تحت 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
عدالت نے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل کو حکم دیا ہے کہ فخر زمان کو اپنی تحویل میں لے کر قانون کے مطابق سزائیں مکمل کروائی جائیں۔


