ہومتازہ ترینلاہور کی اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ...

لاہور کی اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم

لاہور (لارڈ میڈیا) : ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ لاہور کی اورنج ٹرین، اسپیڈو اور میٹرو بسوں میں ٹوکن اور کارڈ سسٹم ختم کر دیا گیا ہے۔

اب مسافر ٹی کیش کارڈ، موبائل ایپ اور اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے ٹرانسپورٹ کا استعمال کر سکیں گے۔ عزیر شاہ نے بتایا کہ پرانے کارڈز میں موجود بیلنس واپس نہیں کیا جائے گا تاہم پرانے کارڈ واپس کر کے 130 روپے سکیورٹی کی رقم حاصل کی جا سکے گی۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے پرانے کارڈز متعلقہ اسٹیشن پر جمع کروائیں۔ دوسری جانب مسافروں نے شکوہ کیا ہے کہ کارڈز ختم کرنے کے باوجود انہیں ری چارج کیا جا رہا ہے اور اس بابت کوئی پیشگی اطلاع نہیں دی گئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں