بالاکوٹ (لارڈ میڈیا): بالاکوٹ کے قریب پنجاب یونیورسٹی کی ٹرانسپورٹ ونگ کی ریپڈ بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں 16 ملازمین زخمی ہو گئے۔ بس میں یونیورسٹی کے 19 ملازمین سوار تھے جب کہ حادثہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے پیش آیا۔
ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے بتایا ہے کہ حادثے میں معجزانہ طور پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ زخمی ملازمین کو مانسہرہ کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں علاج کے بعد تمام زخمیوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
ڈرائیور نے بتایا کہ سامنے سے آنے والی گاڑی کو بچاتے ہوئے بس سڑک پر پھسلن کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔
پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق یونیورسٹی کے ملازمین ذاتی ٹور پر ناران، کاغان گئے تھے جبکہ انتظامیہ زخمی ملازمین کی دیکھ بھال اور نگہداشت کر رہی ہے۔


