ہومتازہ ترینایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات میں پیشرفت

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات میں پیشرفت

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ آبنائے ہرمز سے متعلق عمان کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ جمعہ اور ہفتہ کو تہران میں منعقد ہونے والے مذاکرات میں آبنائے ہرمز کے انتظام پر بات چیت کی گئی۔

ترجمان نے مزید کہا کہ دونوں فریقوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق اصولوں اور عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی اور سیاسی سطح پر مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کی موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں