مسقط (لارڈ میڈیا): یمن کے حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام اور سعودی عرب کے وفد کی عمان میں ملاقات ہوئی، جہاں دونوں فریقین نے جاری کشیدگی کے حل کے لیے تبادلہ خیال کیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، حوثیوں کے ترجمان نے کہا کہ ملاقات کا مقصد خطے کی سلامتی اور استحکام کو فروغ دینا تھا۔
ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ عرب میں سعودی تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا، جس کے بعد سعودی عرب نے یمن کے حدیدہ صوبے میں حوثیوں پر حملے کیے تھے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے فریقین پر زور دیا کہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا حل نکالا جائے، اور خبردار کیا کہ اس کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔
ایران نے کہا کہ یمن کے شہریوں کی مشکلات ختم کرنے اور خطے میں سلامتی برقرار رکھنے کے لیے مذاکرات اور روڈ میپ پر عمل ضروری ہے۔


