ہومتازہ ترینحوثیوں کا سعودی آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ

حوثیوں کا سعودی آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کا دعویٰ

صنعاء (لارڈ میڈیا) یمن کے حوثی گروپ انصار اللہ نے سعودی عرب کے شہروں ینبع اور جازان میں آرامکو تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے کے مطابق انصار اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں میں درجنوں کروز میزائل، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز استعمال کیے گئے۔

سعودی حکام نے تصدیق کی ہے کہ تمام حملے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ناکام بنا دیے گئے ہیں، تاہم حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ ان کا فوجی آپریشن کامیاب رہا۔

یہ حملے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے صوبہ الحدیدہ اور جزیرہ کمران میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائیوں کے بعد کیے گئے ہیں۔

اقوام متحدہ اور عمانی حکام نے دونوں فریقوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بعض نمائندے عمان میں موجود ہیں جہاں مذاکرات کے دوسرے دور کی تیاری جاری ہے۔

انصار اللہ نے خبردار کیا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کا محاصرہ ختم نہ کیا تو حملے جاری رہیں گے اور آرامکو کی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں