ہومتازہ ترینپیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں

پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی حکومت نے مسلسل اضافے کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج پیٹرول 335 روپے 18 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 46 پیسے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

گزشتہ ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 24 روپے 47 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 60 روپے 16 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا۔ حکومت نے 17 جولائی کو روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کا نظام متعارف کرایا تھا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے بتایا کہ اوگرا روزانہ قیمتوں کا تعین کرے گی۔ 17 جولائی کو پیٹرول 5 روپے 44 پیسے اور ڈیزل 31 روپے 5 پیسے مہنگا ہوا۔

20 جولائی کو پیٹرول میں 35 پیسے کی کمی جبکہ ڈیزل 5 روپے 71 پیسے مزید مہنگا ہوا۔ 21 جولائی سے 25 جولائی تک قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوا۔

حکام کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور امریکی و ایرانی کشیدگی کی وجہ سے امپورٹ کاسٹ بڑھا ہے، جسے فوری طور پر مقامی قیمتوں میں شامل کیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں