ہومتازہ ترینلاہور میں بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور میں بارش کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

لاہور (لارڈ میڈیا) : لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم بدستور موجود ہے، جس کے باعث آج بھی مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں مون سون کا کمزور سسٹم موجود ہے، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے تیز بارش متوقع ہے۔ موسمیاتی پیش گوئی کے مطابق دوپہر کے بعد بارشوں کا سلسلہ تھمنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر نکاسیٔ آب کے انتظامات یقینی بنانے کے لیے تمام فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے 27 جولائی تک مون سون بارشوں کے حوالے سے الرٹ برقرار ہے اور متعلقہ اداروں کو موسمی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں