ہومتازہ ترینایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا معطلی درخواستوں میں بڑا...

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سزا معطلی درخواستوں میں بڑا ریلیف

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا معطلی درخواستوں پر ریلیف دے دیا ہے۔ جسٹس اعظم خان نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواستیں قابل سماعت قرار دیں۔

عدالت نے پراسیکوشن کی جانب سے اٹھائے گئے قابل سماعت ہونے کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے متفرق درخواست بھی رد کر دی۔ پراسیکوشن نے اعتراض کیا تھا کہ درخواستیں قبل از وقت دائر کی گئی ہیں۔

عدالت نے سزا معطلی درخواستوں کو غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر عدالت نے گزشتہ روز فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں