ہومتازہ ترینایم کیو ایم پاکستان کراچی کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائے...

ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائے گی، مصطفیٰ کمال

کراچی (لارڈ میڈیا): متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سید مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کراچی کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب خاموش نہیں رہے گی اور عوام کو سڑکوں پر لایا جائے گا۔

مصطفیٰ کمال نے مرکزی کمیٹی اور اراکینِ اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سندھ کو وفاق سے اربوں روپے ملے لیکن کراچی کو اس کا حق نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کی آمدنی کا بڑا حصہ فراہم کرتا ہے مگر شہر کو اس کا حصہ نہیں ملتا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ 18 برس کے دوران تقریباً 2 ہزار ارب روپے کا شارٹ فال رہا ہے۔ اگر یہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوتی تو شہر کا انفراسٹرکچر بہتر ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت کراچی میں ہے، مگر شہر کو اپنا کردار ادا نہیں کرنے دیا جا رہا۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ لاہور کراچی سے 50 سال آگے نکل چکا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے سندھ میں لاقانونیت اور خراب تعلیمی حالت کا بھی ذکر کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان آئینی ترمیم پیش کر چکی ہے، لیکن حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی۔ مصطفیٰ کمال نے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اب تمام جمہوری طریقے اختیار کرے گی اور کراچی کے حقوق کے لیے احتجاجی تحریک چلائے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں