لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ ایک بار پھر سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہیں 2026 کیریبین پریمیئر لیگ کے لیے پیٹریاٹس نے اپنی اوورسیز اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
23 سالہ نسیم شاہ تیسری مرتبہ پیٹریاٹس کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل وہ 2021 اور 2025 کے سیزن میں بھی اس فرنچائز کا حصہ رہ چکے ہیں۔
نسیم شاہ نے پاکستان کے لیے 37 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلتے ہوئے پیٹریاٹس کی جانب سے 11 میچوں میں 17 وکٹیں حاصل کیں ہیں جہاں ان کی اوسط 28 جبکہ اکانومی ریٹ 8.04 رہا۔
پیٹریاٹس نے سری لنکا کے داسن شناکا، ونندو ہسارنگا، افغانستان کے وقار سلام خیل اور آسٹریلیا کے نکھل چودھری کو بھی اوورسیز کھلاڑیوں کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔
گزشتہ سیزن میں آخری پوزیشن پر رہنے والی پیٹریاٹس ٹیم اپنی نئی مہم کا آغاز 8 اگست کو دفاعی چیمپئن ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرنوس ویل اسٹیڈیم میں کرے گی۔ ٹورنامنٹ 7 اگست سے 20 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔


