ہومتازہ تریناگر ایک کروڑ عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے...

اگر ایک کروڑ عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا، سلمان اکرم راجا

لاہور (لارڈ میڈیا): پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بھارت میں طلبہ کو کسی نے کال نہیں دی، لیکن اگر ایک کروڑ عوام باہر نکلیں تو یہ نظام ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست کو عمران خان کو جیل میں 3 سال مکمل ہوجائیں گے، اور اس دن کی اہمیت اس ظلم کے ماحول میں مزید بڑھ جاتی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ موجودہ نظام نے براہ راست غریب آدمی کی صحت پر حملہ کیا ہے اور پاکستان کا تعلیمی نظام دنیا کے بدترین نظاموں میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ملی بھگت سے 40 سے 45 لاکھ ٹن گندم غائب کی گئی ہے اور پیٹرول کی قیمت بین الاقوامی منڈی سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے عمران خان کی جیل میں موجودگی پر کہا کہ نواز شریف جیل میں ملاقاتیں کرتے تھے جبکہ عمران خان کو عوام کی بات کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے 5 اگست کو احتجاج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے اور عوام کو اس دن باہر نکلنے کی دعوت دی گئی ہے۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ وہ عمران خان کے بیانیے کے محافظ ہیں اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جیلوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں