ہومتازہ ترینبھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان پیپر لیک تنازع پر مستعفی

بھارت کے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان پیپر لیک تنازع پر مستعفی

نئی دہلی (لارڈ میڈیا) بھارت کے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے امتحانی نظام میں بے ضابطگیوں اور پیپر لیک تنازع کے باعث ملک بھر میں طلبہ کے پرزور احتجاج کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ طلبہ کی جانب سے نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری تھے اور وزیر کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ بار بار ہونے والی بے ضابطگیاں لاکھوں طلبہ کے مستقبل کو متاثر کر رہی ہیں اور حکومت مؤثر احتساب میں ناکام رہی ہے۔ احتجاج کے دوران کئی مقامات پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، آنسو گیس کا استعمال کیا گیا اور سکیورٹی سخت کر دی گئی۔

دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا کہ وہ نوجوانوں کی امنگوں اور ملک کے وسیع تر مفاد کا احترام کرتے ہوئے عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ جاری صورتحال سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھائیں یا طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو۔

سیاسی مبصرین کے مطابق یہ استعفیٰ وزیر اعظم مودی کی حکومت کے لیے ایک اہم سیاسی دھچکا تصور کیا جا رہا ہے، کیونکہ طلبہ تحریک کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت پہلی بار گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں