ہومتازہ ترینیمنی حوثی باغیوں کا سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

یمنی حوثی باغیوں کا سعودی شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ

صنعا (لارڈ میڈیا) یمنی حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے شہر جازان پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ حوثیوں نے یہ حملہ سعودی عرب کی جانب سے یمن کے شہر الحدیدہ اور دیگر مقامات پر کیے گئے فضائی حملوں کے ردعمل میں کیا ہے۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ اس نے بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو لاحق خطرات کی وجہ سے حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔ یمنی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں الحدیدہ کی بحری تنصیبات اور کمران جزیرے میں واقع فوجی کیمپ متاثر ہوئے ہیں۔

حوثیوں نے اس سے پہلے سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا اور سعودی جہازوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے حالیہ دنوں میں دو سعودی جہازوں پر حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی۔

رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے جاری رکاوٹوں کے باعث بحیرۂ احمر سعودی عرب کے لیے تیل کی برآمدات کا اہم راستہ بن چکا ہے، جس سے اس سمندری گزرگاہ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائی کا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا جبکہ تہران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اسے مزید شدید حملوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں