مظفر آباد (لارڈ میڈیا): حکومت آزاد جموں و کشمیر نے 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے تاکہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ منعقد ہو سکے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تعطیل کا اعلان الیکشن کمیشن کی سفارش پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد ووٹروں کو سہولت فراہم کرنا اور انتخابی عمل کو پرامن و منظم بنانا ہے۔
یہ تعطیل صرف میرپور ڈویژن میں ہوگی جبکہ آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں سرکاری امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔
انتخابی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور الیکشن کمیشن پولنگ کے پرامن، شفاف اور منصفانہ انعقاد کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔


