نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی سے پیپر لیک معاملے پر عوام سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ راہول گاندھی نے طلبا کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت پر سخت تنقید کی اور طلبا کے مطالبات کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کے تین بنیادی مطالبات ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور انہیں کسی نئی وزارت کا قلمدان بھی نہ دیا جائے۔
راہول گاندھی نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے والے طلبا کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا، جس سے متعدد طلبا زخمی ہوئے۔ انہوں نے تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


