ہومتازہ ترینسعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر جنرل مقرر

جنیوا (لارڈ میڈیا): سوئس پاکستانی نژاد سعدیہ زاہدی کو انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کر دیا گیا ہے۔ سعدیہ یکم نومبر 2026 کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی اور آئی اے ٹی اے کی تاریخ میں اس منصب پر فائز ہونے والی پہلی خاتون ہوں گی۔ سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی 9 ویں ڈائریکٹر جنرل ہوں گی۔
وہ اس سے قبل ورلڈ اکنامک فورم میں منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجنگ بورڈ کی رکن کے طور پر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ آئی اے ٹی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین روبرٹو الوو نے کہا کہ بورڈ سعدیہ زاہدی کی تقرری پر انتہائی خوش ہے۔ سعدیہ زاہدی آئی اے ٹی اے کی پہلی خاتون رہنما اور 1985 کے بعد پہلی غیر ایئرلائن آپریٹر ڈائریکٹر جنرل ہوں گی۔
روبرٹو الوو کے مطابق سعدیہ زاہدی کا ورلڈ اکنامک فورم میں طویل اور شاندار تجربہ آئی اے ٹی اے کو عالمی ایئرلائن صنعت کی مؤثر آواز کے طور پر مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعدیہ کی تقرری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب بین الاقوامی ماحول تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، اور ٹیکنالوجی و جغرافیائی سیاسی تبدیلیاں ہوا بازی کی صنعت کی سمت متعین کریں گی۔
آئی اے ٹی اے دنیا بھر کی 370 سے زائد ایئر لائنز کی نمائندگی کرتا ہے، جو عالمی فضائی ٹریفک کا تقریباً 85 فیصد حصہ سنبھالتے ہیں۔ سعدیہ زاہدی نے مختلف اداروں سے اعلی تعلیم حاصل کر رکھی ہے، جس میں ہارورڈ یونیورسٹی سے ماسٹر آف پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری شامل ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں