ہومتازہ ترینایران کے روس اور چین سے اہم سفارتی رابطے

ایران کے روس اور چین سے اہم سفارتی رابطے

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر روس اور چین سے اہم سفارتی رابطے کیے ہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چینی اور روسی وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور امریکی حملوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

عباس عراقچی نے ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کی مذمت پر روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سفارتی راستہ اختیار کرنے میں سنجیدہ ہے، تاہم وہ اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایران اس بات کے لیے پُرعزم ہے کہ امریکا آبنائے ہرمز کو ایران کی قومی سلامتی کے خلاف دباؤ ڈالنے کے آلے کے طور پر استعمال نہ کرسکے۔

دوسری جانب چین نے امریکی صدر ٹرمپ کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایران چین کا جامع تزویراتی شراکت دار اور جامع اسٹریٹجک پارٹنر ہے، چین ایران کی خودمختاری کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں