ہومتازہ ترینامریکا سے رابطے جاری، مگر دباؤ قبول نہیں، عراقچی

امریکا سے رابطے جاری، مگر دباؤ قبول نہیں، عراقچی

تہران (لارڈ میڈیا) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ جاری ہے تاہم ایران کسی ناجائز مطالبات یا دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔ عباس عراقچی نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر کہا کہ ثالثی کا کوئی مسئلہ نہیں لیکن ایران اپنے قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کے مطالبات پورے ہونے تک عارضی جنگ بندی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کا دھمکی آمیز اور دباؤ پر مبنی رویہ قابل قبول نہیں ہے۔ ایران طاقت، دباؤ اور دھمکی کی زبان قبول نہیں کرے گا۔ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اپنے مؤقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا اور آبنائے ہرمز میں اپنے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور خطے کی اہم آبی گزرگاہ سے متعلق اپنے مؤقف پر قائم رہے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں