اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی اقبال آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آخری ملاقات میں کہا تھا کہ پارٹی میری بات نہیں مان رہی۔
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے سوشل میڈیا پر اقبال آفریدی کا ویڈیو بیان شیئر کیا، جس میں وہ کہتے ہیں کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان نے انہیں بتایا کہ پارٹی بات نہیں سن رہی۔
اقبال آفریدی نے مزید کہا کہ انہوں نے عمران خان سے کہا کہ ‘جو عمران کا غدار ہے وہ موت کا حقدار ہے’۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ اگر ان کی عمران خان سے دوبارہ ملاقات ہوتی اور انہوں نے کسی کا نام بتایا ہوتا تو وہ آج زندہ نہ ہوتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر بار ملاقات کے لیے درخواست دیتا ہوں اور جس دن ملاقات ہوئی اور عمران خان نے بتایا کہ کون ہدایات پر عمل نہیں کر رہا تو وہ اسے نہیں چھوڑیں گے۔


