ہومتازہ ترینخلیج عمان میں امریکی میزائل حملے سے 2 افراد ہلاک

خلیج عمان میں امریکی میزائل حملے سے 2 افراد ہلاک

تہران (لارڈ میڈیا): خلیج عمان میں ایک ایل پی جی ٹینکر پر امریکی میزائل حملے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، ایرانی ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے اس جہاز کو ایرانی گیس لے جانے والا ٹینکر سمجھ کر نشانہ بنایا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جمعہ کی سہ پہر بحیرہ عمان سے آبنائے ہرمز کی جانب آنے والے ٹینکر پر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز نے دو میزائل داغے جس سے جہاز کا انجن روم تباہ ہوگیا اور ٹینکر ناکارہ ہو گیا۔

دوسری جانب امریکی فوج نے ایرانی دعووں پر فوری طور پر کوئی ردعمل یا باضابطہ بیان جاری نہیں کیا، جس کی وجہ سے ان اطلاعات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

اسی روز تہران میں بھارتی سفارت خانے نے اعلان کیا کہ موزمبیق کے پرچم بردار ایل پی جی ٹینکر ‘میڈا’ پر حملہ ہوا، تاہم تمام 28 بھارتی شہری محفوظ ہیں۔

واضح رہے کہ علاقے میں کشیدگی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 8 جولائی کے اعلان کے بعد بڑھی جب انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی مؤثر نہیں رہی۔ اس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں