ہومتازہ ترینسعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو جوہری معاہدہ نہیں...

سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہ ہوا تو جوہری معاہدہ نہیں ہوگا: ٹرمپ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل نہیں ہوا تو اس کے ساتھ جوہری معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کو معاہدہ ابراہیمی کا حصہ بننا چاہیے۔

ایران سے متعلق بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ایران پر بڑے پیمانے پر حملے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ تہران کے ساتھ جاری مذاکرات میں ایرانی حکام زیادہ سنجیدگی دکھا رہے ہیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ سول جوہری پروگرام کے معاہدے کی باضابطہ منظوری دی گئی ہے، تاہم کانگریس کی منظوری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا، جس میں یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹرمپ نے کہا کہ یہ معاہدہ ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سول جوہری پروگراموں کی طرز پر ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی منظوری کی شرط یہ ہے کہ سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں