بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے اپنے 60 تجارتی شراکت داروں پر محصولات میں اضافے کے اعلان کے ردعمل میں کہا ہے کہ چین کسی بھی شکل میں یکطرفہ محصولات عائد کرنے کی مخالفت کرتا ہے۔
ترجمان لین جیان نے جمعہ کے روز معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ٹیرف اور تجارتی جنگیں کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہیں۔


