ہوماہم ترینافغانستان سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، وزیر...

افغانستان سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے، وزیر خارجہ

کرغزستان (لارڈ میڈیا): وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ افغانستان سے دہشت گردی پاکستان کے لیے بڑا سیکیورٹی چیلنج ہے اور پاکستان ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان کا خواہاں ہے۔ انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کی سلور جوبلی پورے خطے کے لیے باعث فخر ہے اور کرغزستان نے بہترین میزبانی کی ہے۔

اسحاق ڈار نے اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرغزستان، شنگھائی فائیو کا بانی رکن ہے اور ایس سی او کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایس سی او خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دے رہی ہے اور اقتصادی روابط و ثقافتی تبادلوں میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایس سی او دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہاپسندی کے خلاف مؤثر تعاون کر رہی ہے اور عالمی قوانین پر عملدرآمد میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے روسی ہم منصب سے ملاقات کی اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گرد گروہوں کو سازگار ماحول فراہم کر رہے ہیں اور پاکستان کا محل وقوع وسطی ایشیا کو بحیرہ عرب تک قدرتی رسائی فراہم کرتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں