ہومتازہ ترینآپریشن سندور کی ناکامی پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج

آپریشن سندور کی ناکامی پر مودی حکومت کے خلاف احتجاج

نئی دہلی (لارڈ میڈیا): بھارتی حکومت کو آپریشن سندور کی ناکامی پر شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دہلی میں مظاہرین نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ فوجیوں کی ہلاکت کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔

مظاہرین نے پولیس اہلکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آپریشن میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی قربانیوں کو عوام سے چھپایا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو حکومت اپنے فوجیوں کو نظر انداز کرتی ہے، وہ اہلکاروں کے ساتھ بھی ایسا کر سکتی ہے۔

شہریوں نے حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی کے پوسٹر پھاڑ دیے اور ان کی تصاویر پر چپلیں برسائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت فوجیوں کی قربانیوں کو نظر انداز کر رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام مودی سرکار کی عسکری پالیسیوں اور داخلی انتہاپسند سوچ سے بیزار ہیں۔ فوجیوں کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد حکومت کو ہلاکتوں کو تسلیم کرنا پڑا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں