ہومتازہ ترینگوگل اور سام سنگ نے جدید اسمارٹ گلاسز متعارف کروا دی

گوگل اور سام سنگ نے جدید اسمارٹ گلاسز متعارف کروا دی

سیول (لارڈ میڈیا) سام سنگ نے جدید اسمارٹ گلاسز متعارف کرائے ہیں جن میں گوگل کا نیا آپریٹنگ سسٹم ‘اینڈرائیڈ ایکس آر’ اور اے آئی ماڈل ‘جیمنی’ شامل ہیں۔ ان اسمارٹ گلاسز کی تیاری میں سام سنگ، گوگل اور کوالکوم کا تعاون شامل ہے۔

یہ گلاسز خاص طور پر ایکسٹینڈڈ رئیلٹی (ایکس آر) ڈیوائسز کے لیے بنائے گئے ہیں، جو صارفین کو آگمینٹڈ رئیلٹی کا تجربہ فراہم کریں گے۔ گوگل کا اے آئی ماڈل ‘جیمنی’ ان گلاسز میں شامل ہے، جس کی مدد سے صارفین وائس کمانڈز کے ذریعے گلاسز کو کنٹرول کر سکیں گے۔

ان گلاسز کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لائیو ٹرانسلیشن، نیویگیشن اور روزمرہ کے کاموں میں ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر کام کریں گے۔ سام سنگ نے یہ بھی یقینی بنایا ہے کہ یہ گلاسز گلیکسی اسمارٹ فونز اور دیگر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے کنیکٹ ہوں۔

سام سنگ نے ان گلاسز کو ہلکا اور آرام دہ بنانے کی کوشش کی ہے تاکہ یہ ماضی کے بھاری بھرکم وی آر ہیڈسیٹس کے برعکس، عام چشمے کی طرح سارا دن پہنے جا سکیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں