ہومتازہ ترینجوز بٹلر نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں...

جوز بٹلر نے کرس گیل کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں دوسرا نمبر حاصل کرلیا

لندن (لارڈ میڈیا): انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری بلے باز کرس گیل کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر جگہ بنا لی ہے۔ دی ہنڈریڈ میں مانچسٹر سپر جائنٹس اور لندن اسپرٹ کے درمیان ہونے والے میچ میں، بٹلر نے 16 رنز کی اننگز کھیل کر اپنے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کے 14 ہزار 572 رنز مکمل کیے۔

کرس گیل اب 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے ہیں جبکہ ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 14 ہزار 803 رنز کے ساتھ اب بھی پہلے نمبر پر ہیں۔

بٹلر اس ریکارڈ سے صرف 231 رنز دور ہیں اور امکان ہے کہ رواں سیزن میں یہ سنگ میل عبور کر لیں گے۔ 35 سالہ بٹلر بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں