نابلس (لارڈ میڈیا): مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کے حملے میں چار فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔ یہ واقعہ نابلس کے جنوب مغرب میں طیل قصبے میں پیش آیا جہاں چار افراد کی ہلاکت اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد چار ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں میں سے تین شدید زخمی ہیں۔
مقامی اور سیکورٹی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے فلسطینیوں کے گھروں پر حملہ کیا اور دو گھروں پر براہ راست فائرنگ کی۔


