راولپنڈی (لارڈ میڈیا) تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں ایک ہوٹل کے کمرے سے سرکاری ادارے کے اہلکار کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق، سندھ سے تعلق رکھنے والے کاشف علی نے ہوٹل کا کمرہ بک کرایا تھا۔ کافی وقت گزرنے پر کمرے سے جواب نہ ملنے پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
پولیس کے پہنچنے پر کمرہ کھولا گیا تو اندر سے کاشف علی کی لاش ملی۔ پولیس نے فرانزک شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔


