ہومتازہ ترینندیم عمر مسلسل تیسری بار کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر منتخب

ندیم عمر مسلسل تیسری بار کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر منتخب

کراچی (لارڈ میڈیا): پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سربراہ ندیم عمر کو ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کا بلا مقابلہ صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ ندیم عمر نے 15 ووٹ حاصل کرکے آئندہ تین سال کے لیے صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ان کی مسلسل تیسری کامیابی ہے۔

ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے انتخابات میں ندیم عمر پینل نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے ساتھ سیکرٹری کے امیدوار علی حسین بھی 15 ووٹ حاصل کرکے منتخب ہوئے۔

انتخابی نتائج کے بعد ندیم عمر اور علی حسین نے ووٹرز اور کلب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کراچی کرکٹ کی ترقی کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کی سرپرستی اور گراس روٹ کرکٹ کے فروغ کے لیے بھرپور انداز میں کام کیا جائے گا۔

ندیم عمر نے اس موقع پر کہا کہ یہ کامیابی کراچی کرکٹ سے وابستہ تمام کلبوں اور کرکٹ سے محبت کرنے والوں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر کراچی کی کرکٹ کو مزید مضبوط اور منظم بنانے کا وعدہ کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں