ہومتازہ ترینعالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً 100 ڈالر...

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

لندن (لارڈ میڈیا): مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور بحری سلامتی کے خدشات کے باعث آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکروں کی آمدورفت کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ کر تقریباً 100 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق تجزیاتی کمپنی کپلر کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ 23 جولائی کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، جو 7 مئی کے بعد سب سے کم یومیہ تعداد ہے۔

ماہرین نے خطے میں جاری فوجی کشیدگی اور بحری جہازوں پر حملوں کے خدشات کو اس صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ شپنگ کمپنیاں محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے متبادل راستوں یا روانگی میں تاخیر کو ترجیح دے رہی ہیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ سرمایہ کاروں کو خدشہ ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت مزید متاثر ہوئی تو عالمی سطح پر تیل کی سپلائی میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شامل ہے، جہاں سے بڑی مقدار میں خام تیل اور قدرتی گیس گزرتی ہے۔ اس راستے میں رکاوٹ عالمی معیشت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں