اسلام آباد (لارڈ میڈیا) حکومت نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے پیش نظر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 40 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 3 روپے 62 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 24 جولائی کے لیے ہوگا۔
حکومت نے پچھلے 3 دنوں میں پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 17 روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے جب کہ 4 دنوں میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 28 روپے 52 پیسے فی لیٹر تک بڑھائی گئی ہے۔
حکومت کے مطابق امریکہ ایران جنگ کے باعث عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں اضافہ لازمی ہے۔
پچھلے ہفتے میں متعدد بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلیاں کی گئی ہیں، جس سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔


