ہومتازہ ترینسپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے، عدالت عظمیٰ

سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے، عدالت عظمیٰ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): عدالت عظمیٰ نے ایک اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب کیسز کی مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت حاصل نہیں ہے۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت وفاقی آئینی عدالت کو منتقل تصور ہوں گے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی تھی۔

سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کے بعد اب عمران خان کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں