ہوماہم ترینپاکستان سمیت 60 ممالک پر امریکی ٹرمپ ٹیرف نافذ

پاکستان سمیت 60 ممالک پر امریکی ٹرمپ ٹیرف نافذ

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکا نے آج سے پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 ممالک سے درآمد ہونے والی متعدد اشیا پر 10 اور 12.5 فیصد کے نئے ٹرمپ ٹیرف نافذ کر دیے ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ان ممالک کی جانب سے جبری مشقت کے خاتمے میں ناکامی کے باعث اٹھایا گیا ہے۔

یہ مصنوعات نئے قانونی فریم ورک کے تحت نافذ کی جا رہی ہیں اور امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پرانے عارضی ٹیرف کی جگہ لیں گی۔ نئے محصولات تقریباً 99.4 فیصد امریکی درآمدات پر لاگو ہوں گے، مگر خام تیل، قدرتی گیس اور بعض غذائی اجناس مستثنیٰ ہیں۔

امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے واضح کیا ہے کہ امریکا جبری مشقت کے قوانین پر سختی سے عمل کرتا ہے اور اس اقدام کا مقصد انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خاتمہ اور عالمی تجارت میں غیر منصفانہ مقابلے سے بچاؤ ہے۔

کینیڈا کے وزیر برائے امریکا تجارت ڈومینک لی بلانک نے کہا کہ وہ اس معاملے پر امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات جاری رکھیں گے۔ آسٹریلیا اور برازیل نے بھی امریکی اقدام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تجارتی قانون کے ماہرین کے مطابق، نئے محصولات کی قانونی چیلنجنگ پہلے کے مقابلے میں زیادہ مشکل ہوگی، کیونکہ یہ سیکشن 301 کے تحت نافذ کیے گئے ہیں جو کہ قانونی طور پر مضبوط تصور کیا جاتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں