ہومتازہ ترینمیرپور میں 47 روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

میرپور میں 47 روز بعد موبائل انٹرنیٹ سروس بحال

میرپور (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر کے شہر میرپور میں 47 روز سے معطل انٹرنیٹ سروس بالآخر جزوی طور پر بحال ہو گئی ہے۔ یہ معطلی جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی تحریک کے باعث 5 جون 2026 کو شروع ہوئی تھی۔

کمیٹی نے اپنے مطالبات کے حق میں 9 جون کو مظفرآباد تک لانگ مارچ کی کال دی تھی۔ تاہم اسی روز ایک کور ممبر پر مبینہ حملے کے بعد کمیٹی کالعدم قرار دی گئی اور انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی۔

پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو نے ایکس پر پوسٹ میں انٹرنیٹ بحالی کے لیے آزاد کشمیر پیپلز پارٹی اور الیکشن کمیشن کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی جلد انٹرنیٹ بحال ہو جائے گا۔

فی الحال صرف موبائل انٹرنیٹ بحال ہوا ہے جبکہ وائی فائی انٹرنیٹ بلنگ کا پروسس مکمل ہونے کے بعد بحال ہوگا۔ آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے انتخابات بھی قریب ہیں اور الیکشن کمیشن نے مرحلہ وار انتخابات کا اعلان کیا ہے۔

پہلا مرحلہ 27 جولائی کو میرپور ڈویژن میں، دوسرا مرحلہ 2 اگست کو مظفرآباد ڈویژن میں اور تیسرا مرحلہ 10 اگست کو پونچھ ڈویژن میں مکمل ہوگا۔ دوسری جانب ایکشن کمیٹی کا راوالاکوٹ میں احتجاج جاری ہے، جو مہاجرین مقبوضہ کشمیر کی ریاستی اسمبلی میں نشستوں کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں