لندن (لارڈ میڈیا): برطانیہ بھر میں گزشتہ ایک برس کے دوران مساجد اور مسلم عبادت گاہوں پر 70 سے زائد حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہر پانچ روز بعد ایک مسجد پر حملہ ہو رہا ہے۔ برٹش مسلم ٹرسٹ نے مساجد کی سکیورٹی کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کئی مساجد کو حکومتی سکیورٹی فنڈ کے لیے مہینوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ حکومت نے مساجد کی سکیورٹی فنڈنگ کو 40 ملین پاؤنڈ تک بڑھانے کی تصدیق کی ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تقریباً 19 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


