پشاور (لارڈ میڈیا) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر کام کا آغاز کر دیا ہے۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات دو مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لی ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں یہ سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمیشن جلد خیبر پختونخوا حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ طلب کرے گا۔
ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026 میں مکمل ہو چکی ہے۔
الیکشن کمیشن نے 23 اضلاع میں انتخابات کے لیے تیاری مکمل کر لی ہے، تاہم ان اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ سے متعلق سمری ابھی تک خیبر پختونخوا کابینہ میں زیر التوا ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کے کل کے اجلاس میں اس سمری سے متعلق فیصلہ متوقع ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا 28 جولائی تک الیکشن کمیشن کو آگاہ کریں گے۔


