ہومتازہ ترینپاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے،...

پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن کیلئے فعال کردار ادا کر رہا ہے، اسحاق ڈار

منیلا (لارڈ میڈیا): نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے اجلاس میں زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔ نائب وزیراعظم نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کو جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد قرار دیا اور بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام کو تشویشناک اور اشتعال انگیز قرار دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں