ہومتازہ ترینگلگت میں حساس معلومات بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں ملزم گرفتار

گلگت میں حساس معلومات بیرون ملک بھیجنے کے الزام میں ملزم گرفتار

گلگت (لارڈ میڈیا): نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے گلگت میں کارروائی کرتے ہوئے قومی سلامتی سے متعلق حساس معلومات مبینہ طور پر غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کو فراہم کرنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ این سی سی آئی اے نے بتایا کہ گرفتار ملزم قمر علی سوشل میڈیا کے ذریعے حساس نوعیت کی معلومات بیرون ملک منتقل کرنے میں ملوث ہے۔ ملزم کے قبضے سے حاصل موبائل فون کی ڈیجیٹل فرانزک رپورٹ میں حساس دفاعی مقامات کی جی پی ایس ٹیگ تصاویر شیئر کیے جانے کا انکشاف ہوا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق ملزم قمر علی نے مبینہ طور پر پی اے ایف قدری بیس، اسکردو ایئرپورٹ اور سی ایم ایچ اسکردو سے متعلق تصاویر غیر ملکی انٹیلی جنس ادارے کو بھیجیں۔ ملزم قمر علی کے خلاف مقدمہ نمبر 03/2026 درج کر لیا گیا، جس میں پی ای سی اے ایکٹ 2016 کی دفعات 6، 7 اور 10 شامل ہیں۔

گرفتار ملزم قمر علی کو عدالت میں پیش کر دیا گیا، جہاں عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔ کیس میں مزید شواہد اور ڈیجیٹل مواد کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں