ہومتازہ ترینجاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے نیند شیڈول پر نئی بحث

جاپانی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے نیند شیڈول پر نئی بحث

ٹوکیو (لارڈ میڈیا): جاپان کی وزیر اعظم سانائے تاکائیچی کے 0 سے 3 گھنٹے کی نیند کے شیڈول نے ملک بھر میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ سانائے تاکائیچی نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ وہ سرکاری مصروفیات اور دیگر ذمہ داریوں کے باعث اکثر اتنی کم نیند لیتی ہیں۔

انہوں نے حالیہ 5 گھنٹے کی نیند کو غیر معمولی زیادہ قرار دیا۔ اس انکشاف کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور اپوزیشن جماعتوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اتنی کم نیند کے ساتھ وزیر اعظم اہم قومی فیصلے کیسے کر سکتی ہیں۔

طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ نیند کی کمی توجہ، یادداشت اور مجموعی صحت پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بالغ افراد کے لیے روزانہ 7 سے 9 گھنٹے کی نیند بہتر صحت کے لیے ضروری سمجھی جاتی ہے۔ اس بیان نے جاپان میں کام کے دباؤ اور ذاتی زندگی کے توازن سے متعلق جاری بحث کو مزید تقویت دی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں