ہومتازہ ترینبھارت نے فلڈ ڈیٹا بند کردیا، دریاؤں کی نگرانی کیلئے جدید نظام...

بھارت نے فلڈ ڈیٹا بند کردیا، دریاؤں کی نگرانی کیلئے جدید نظام ناگزیر

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کے اجلاس میں بھارت کی جانب سے فلڈ ڈیٹا کی فراہمی بند ہونے کے بعد دریاؤں کی نگرانی کے لیے جدید نظام متعارف کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ بھارت کی جانب سے فلڈ ڈیٹا فراہم نہیں کیا جا رہا، جس کے بعد متبادل ذرائع سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

کمیٹی میں بتایا گیا کہ موجودہ سیلابی صورتحال بارشوں کا نتیجہ ہے، اور دریائے چناب کے مختلف مقامات پر ہائی فلڈ جبکہ تربیلا، چشمہ اور دریائے کابل کے نوشہرہ مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ بیشتر دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔

حکام نے پیش گوئی کی کہ 18 سے 25 جولائی تک ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں ہوں گی، جبکہ گلشیئر جھیل پھٹنے اور فلیش فلڈز کے خطرات بھی موجود ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق گلشیئرز کی مانیٹرنگ کے لیے جدید ڈیش بورڈ قائم کیا گیا ہے اور بروقت وارننگ جاری کی جا رہی ہے۔

چیئرمین کمیٹی جام سیف اللہ خان نے موسمیاتی تبدیلی کے باعث بڑھتے خطرات کے پیش نظر مؤثر نظام کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ پنجاب اور سندھ کے سیکریٹریز اریگیشن کی آئندہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر کارروائی کی تنبیہ بھی دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں