کراچی (لارڈ میڈیا): ولیکا اسپتال میں 18 ماہ کے بچے کا ایچ آئی وی کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 95 ہو گئی ہے۔ نئے کیس کی تصدیق کے بعد اب تک 9 بچے اپنی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔
متاثرہ بچے عبدالصمد کے والد کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج رہا، جس کے بعد بیمار رہنے پر ایچ آئی وی ٹیسٹ کرایا گیا جو مثبت آیا۔
والد نے بتایا کہ ان کے 5 بچے ہیں اور وہ باقی بچوں کے بھی ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائیں گے تاکہ ان کی صحت کے بارے میں اطمینان حاصل کر سکیں۔


