ہومتازہ ترینفٹبال ورلڈکپ جیتنے پر اسپینش کھلاڑیوں کو انوکھا انعام

فٹبال ورلڈکپ جیتنے پر اسپینش کھلاڑیوں کو انوکھا انعام

اشبیلیہ (لارڈ میڈیا): اسپین کی ٹیم نے 19 جولائی کو فٹبال ورلڈکپ جیتا، جس کے بعد کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ہو رہی ہے۔ اشبیلیہ کے شہر Los Palacios y Villafranca نے اپنے علاقے کے ہیروز فیبان ریوز اور گاوی کو جسمانی وزن کے برابر ٹماٹروں کا انعام دیا۔
ان دونوں کھلاڑیوں کے لیے ایک تقریب اس شہر کے ٹاؤن ہال میں منعقد کی گئی، جہاں پہلے ان کا وزن کیا گیا اور پھر اتنے ہی وزن کے ٹماٹر تول کر دیے گئے۔
فیبان ریوز کا وزن 85 کلوگرام اور گاوی کو 68.5 کلوگرام ٹماٹر دیے گئے۔ فیبان نے ورلڈکپ کے دوران اسپینش ٹیم کے لیے 366 منٹ کھیل پیش کیا اور کوارٹر فائنل میں بیلجیئم کے خلاف پہلا گول کیا۔ گاوی نے 85 منٹ کھیل میں حصہ لیا۔ شہر کی انتظامیہ نے دو فٹبال میدانوں کا نام ان کے نام پر رکھنے کا اعلان کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں